کولالمپور،17؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ملائیشیا کی بحری سکیورٹی پر مامور حکام کا کہنا ہے کہ ملک کا ایک آئل ٹینکر ہائی جیک کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق اس ٹینکر پر نو لاکھ لیٹر ڈیزل لدا ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایم ٹی ویئر ہارمنی نامی ٹینکر پیر کے روز ٹینجن پیلیپس پورٹ سے روانہ ہوا تھا جب سے ہائی جیک کر لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اسے ہائی جیک کرنے کے بعد انڈونیشیا کی سمندری حدود میں لے جایا گیا ہے۔ایم ایم ای اے کے ڈائریکٹر نے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ ایسا خیال ظاہر کیا جا رہے کہ آئل ٹینکر اب انڈونیشیا کے جزیرے بتام سے نکل گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہائی جیک ہونے والے اس آئل ٹینکر میں موجود تیل کی مالیت تقریباً 392,795ڈالر ہے۔آئل ٹینکر کو ہائی جیک کرنے والوں کے بارے میں فی الحال معلوم نہیں ہو سکا ہے اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی مطالبات سامنے آئے ہیں۔